May 9th plotters and perpetrators brought to justice: Corps Commanders' Conference
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈر کانفرنس میں 9 مئی کے منصوبہ سازوں، مجرموں ، اس کی حوصلہ افزائی کرنے والوں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ، فورم نے کہا کہ قانون کی عمل داری کو قائم کرنے اور9مئی کے مجرمان کے خلاف فوری اور شفاف عدالتی اور قانونی کارروائی کے بغیر ملک ایسے سازشی عناصر کے ہاتھوں ہمیشہ یرغمال رہے گا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) کی زیر صدارت83ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں کور کمانڈرز، پرنسپل سٹاف آفیسرز اور پاک فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔