سوات: مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق
سوات مسافر کوچ گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔
افسوسناک حادثہ مالم جبہ رانگاہ کےقریب پیش آیا جہاں کوسٹر گاڑی گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 4 افراد ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، حادثے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق ہونیوالوں کی لاشیں اور زخمیوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے3 افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔