موجودہ حالات کا 1971 سے کوئی موازنہ نہیں نہ بانی پی ٹی آئی شیخ مجیب ہیں، پی ٹی آئی کی وضاحت

News uptade
0

 

موجودہ حالات کا 1971 سے کوئی موازنہ نہیں نہ بانی پی ٹی آئی شیخ مجیب ہیں، پی ٹی آئی کی وضاحت


 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کا 1971 سے کوئی موازنہ نہیں اور نہ ہی عمران خان شیخ مجیب الرحمان ہیں۔
ایکسپریس نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ اس معاملے پر ہمارا نقطہ سیاسی ہے اور موجودہ حالات کا سنہ 71 کے حالات سے کوئی موازنہ نہیں بنتا۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں، ہم ملک کی سب سے بڑی جماعت ہیں جس سے انتخابی نشان چھین کر جمہوریت پر حملہ کیا گیا۔ 
القادر ٹرسٹ کیس سے متعلق علی محمد خان نے کہا کہ اربوں روپے اگر چرائے گئے تو یہ تو براہ راست مفاد عامہ کا کیس ہے، آج کے کیس کی لائیو اسٹریمنگ ہونی چاہیے تھی، بتایا نہیں گیا کہ کیس کی لائیو اسٹریم کیوں نہیں ہوگی ؟۔

Post a Comment

0Comments

Post a Comment (0)